ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)انجمن صدائے حق عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سائینسی بنیادوں پر کام شروع کرتے ہوئے سب ڈویثرن ڈڈیال کی تمام یونین کونسلوں میں انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں ۔جو نہ صرف اپنے تمام ممبران بلکے عوام علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔عوام علاقہ کے زبردست خیر مقدم ۔تفصیلات کے مطابق انجمن صدائے حق نے نہ صرف اپنے ممبران بلکے عوام علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے تما یونین کونسلوں میں کمیٹیاں قائم کر دی ہیں ۔ جو وہاں پر موجود لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی مکنہ اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ قانونی معاونت بھی کریں گے ۔ کیونکہ شہر کے نواحی علاقوں میں موجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انجمن صدائے حق کے مرکزی دفتر میں یہ تجویز دی تھی ۔ کہ دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر لوگ یا پھر ایسے معمر خواتین و حضرات جو اپنے اپنے گھروں میں اکیلے ہی رہائش پذیر ہیں ۔اور ان کے عزیزیو اقربا ء بیرون ملک مقیم ہیں ۔ انھیں مختلف مسائل درپیش ہوتے ہیں ۔ لیکن وہ ان مسائل کے حل کے لیے شہر کا سفر نہیں کر سکتے ۔اور چونکہ انجمن صدائے حق نے اپنے محدود عرصہ میں عوام علاقہ کے مسائل خود حل کرنے کے علاوہ اعلیٰ حکام تک بھی ان کے مسائل کو احسن طرئقہ سے پہنچایا ۔ اس لیے انھیں چاہیے کہ وہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی مدد فراہم کریں ۔اور انجمن صدائے حق نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مظلوم لوگوں کی آواز ہے ۔اور انہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ان خیالات کا ذکر انجمن صدائے حق کے ترجمان راجہ حبیب الرحمن نے اخبار نوسیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ ا نجمن صدائے حق کے ممبران میں آئے روز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔اور انجمن صدائے حق سب ڈویثرن ڈڈیال سے نکل کر اب سہنسہ اور جراہی سمیت دیگر اضلاع میں بھی تیزی کے ساتھ پزیرائی حاصل کر رہی ہے ۔اور یہ آزاد حطہ کے عوام کا انجمن صدائے حق پر اعتماد کا مظہر ہے ۔انجمن صدائے حق کی عوام علاقہ کے لیے خدمات کو دیکھتے ہوئے اب ڈڈیال کے تاجروں نے بھی اپنی امیدیں انجمن صدائے حق کے ساتھ باندھ لی ہیں ۔ڈڈیال کے تاجروں کے مطابق آئے روز ٹیکس کے حکام کی طرف سے تنگ کرنا ۔محکمہ برقیات کی چیرہ دسیتوں اور انھیں اپنے مسائل کے حل کے لیے انجمن صدائے حق کے سوا کوئی بھی دیکھائی نہیں دیتا ۔کیونکہ انجمن صدائے حق نے تاجروں کی نمائندہ تنظیم نہ ہونے کے باوجود بھی تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے جو اقدامات اُٹھاتے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی ۔اس لیے اب تاجروں کی آخری امید بھی صرف اور صرف انجمن صدائے حق ہے اس سلسلہ میں وہ عنقریب ایک گرینڈ اجلاس بھی بلانے والے ہیں ۔
ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ڈوثرن میرپور کے صدر خواجہ محمد نذیر کسی جا پہچان تعارف کے محتاج نہیں سیاسی سماجی بنیاد پراثاثہ کی حثیت رکھتے ہیں وہ ایک ایماندار سجیدہ اور غیریب پرورانسان کے علاوہ ضابطہ اخلاق ڈسپلن صبر وشکر میں بہترین بڑے کرداراوراوصاف کے مالک سچے اور کھرے مسلمان ہیں قبل ازیں حسن واخلاق کے پیکر سیاسی کردار کی ادائیگی میں پاک دامن خلق خدمت میں مسیحا کی بدولت چار مرتبہ چےئرمین ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دے چکے ہیں اب پانچویں مرتبہ ایڈمنسٹریٹر بننا الہی کاحسن اخلاق اور کار کردگی کا کر شمہ ہے عوامی امنگو ں اور پرزور ڈیمانڈپرخواجہ محمد نذیر کوایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی بنا نا حکومتی احسن اقدام ہے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید سنےئر وزیر چوہدری محمد یاسین اور وزیر حکومت محکمہ امور د نینہ آزادکشمیر چوہدری محمد افسر شاہد کے اس فیصلے پر ڈڈیال کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی بزرگ رہنما ماسٹر راجہ محمد حسین مہاجر کالونی اوناع نے ڈڈیال پر یس کلب میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے اہل کنبہ برداری کی طرف سے خواجہ محمد نذیر کو پانچویں مرتبہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کی کہ وہ اپنی روائت واوصاف کو جاری رکھتے ہوئے غیر جانبدار نہ عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے
243