240

انتقامی کاروائیوں کے باعث سنیوہ مری کے رہائشی گیس سے محروم

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سنیوہ مری کے رہائشی سخت ترین سردی میں گیس سے محروم،سیاسی انتقامی کاروائیوں کے باعث من پسند افرادکو سوئی گیس فراہم کردی گئی لیکن اصل حقداراس سہولت سے محروم ہیں سابق ناظم ساجدعباسی کی مداخلت کے باعث ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے اپنے بیان میں محمدنواز عباسی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بھی پسند ناپسند کی بنیاد پر سنیوہ میں لگائے جارہے ہیں گیس پائپ لائن میں بھی میرٹ کی بنیاد سیاسی وابستگی رکھی گئی جسکے باعث درجنوں گھرانے اس وقت بھی گیس جیسی بنیادی نعمت سے محروم ہیں جبکہ انکے دائیں بائیں رہائش پذیر لوگ سوئی گیس استعمال کررہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں