راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سیاسی انتشاری ٹولے کےلئے ایک ہی راستہ ہے، سچے دل سے معافی مانگے، پی ٹی آئی کو 31 فیصد ووٹ پڑا جبکہ اس کے خلاف 70فیصد ووٹ ڈالے گئے،ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کیساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی، سیاسی بات چیت سیاسی جماعتوں کو آپس میں زیب دیتی ہے۔ انتشاری ٹولے کو صدق دل سے معافی مانگنی ہوگی۔الیکشن میں فوج کی مداخلت کا کوئی ثبوت ہے تو آئینی فورمز پر رکھیں،پاکستان آرمی نے سال 2022/23 میں 360 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا،کوئی سروے اُٹھا کر دیکھ لیں عوام جس ادارے پر سب سے زیادہ اعتماد کرتی ہے وہ فوج ہے، معاشرے میں استحکام آیا ہے، باشعور عوام کو سمجھ آ گئی ہے کون جھوٹ بول رہا ہے، ہماری طاقت سچائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں مسنگ پرسنز کی تعداد لاکھوں میں ہے، ہمارے یہاں تو ہزاروں میں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ یہاں معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، جس میں کچھ سیاسی جماعتیں اور میڈیا کے لوگ شامل ہیں،ہم اُمید کرتے ہیں مققنہ جھوٹ اور فیک نیوز کا جو بازار گرم ہے اس پر قانون سازی کرے، آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب یہ نہیں کہ آپ اخلاقیات تباہ کردیں، افواج پاکستان کیخلاف پراپگینڈہ کی اجازت نہیں دیتا ،بغیر ثبوت کے الزام لگانا درست بات نہیں،پاک فوج کو سیاسی معاملات میں الجھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،امریکی فوج کو اڈے دینا افواہ اور پروپیگنڈہ ہے۔
138