اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) الیکشن کا اعلان نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی۔ عدالتی فیصلے کے باجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے نئی حکمتِ عملی مرتب کر لی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 90 دن میں عام انتخابات نہ ہونے پر آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکلاء اور سول سوسائٹی سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے عمران خان نے پی ٹی آئی کے وکلاء ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے پہلے مرحلے میں وکلاء، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔
78