102

امید کے زیر اہتمام گرینڈ چلڈرن گالا کا انعقاد

مریم ناصر

مریم ناصرانسانیت کی عظمت اور ہمت انسان اور انسانی وقار کی ضامن ہے بغیر صلہ کے خدمت خلق‘ دوڑ دھوپ کرنے والے مجاہد اور سورج کی ابھرتی کرنوں کی طرح اجھلی سوچ ‘ بجلی کی برق رفتار کی طرح اپنے ارادوں میں مضبوطی رکھتے ہیں سوچ اور نظریہ لوگوں کے نظریات اور خیالات زندگیوں کو بدلنے کے جوہر مترادف ہوتے ہیں یہ سوچ و فکر ہی تو ہے جو آزادوطن سے ہمکنار کرواگئی امید ایک فکر ایک سوچ ایک نظریہ ایک قرارداد ایک ایسی تنظیم جس نے نہ صرف یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی فیس کی ادائیگی سے مستفید کیا ہوا ہے

بلکہ روشنی اور علم کے چراغ اپنے قریب ترین یتیم اور سرکاری سکولوں کے بچوں کی ہر بنیادی اور ضروری چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا پورا حصہ ڈال رہی ہے امیدکے زیر اہتمام گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں گرینڈ چلڈرن گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں گردونواح سے 35سے زائد سکولوں کے زیر تعلیم بچوں میں سے منتخب طلباو طالبات کو شامل کیا گیا تقریب کے شرکاء بچوں اور اساتذہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کی گئی مختلف دیہی علاقوں کے سرکاری سکولوں کے بچے یونیورسٹی میں پہنچے تو ان کی خوشی دیدنی تھی امید کے زیر اہتمام بچوں کی تفریح کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف غیر نصابی پروگرام کا انعقاد کیا گیاتھا جن میں فن گیم کرکٹ‘ دوڑ کے مقابلہ‘ رسہ کشی‘ مضمون نویسی‘ تقریری مقابلے جنرل نالج کوئز‘ قرات اور نعت‘ مہندی ڈایزئن‘ کشیدہ کاری‘ برتنوں پر کشیدہ کاری جیسے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا تھا

طالب علم بچوں اور بچیوں نے خوشی سے تمام مقابلوں میں حصہ لیکر تمام پروگراموں کو چار چاند لگا دیئے سکو ل کی بچیوں نے فیس پینٹنگ بھی خوشی سے کروائی یہ پہلا موقع تھا کہ دیہی سطح کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ایک یونیورسٹی کی سطح میں منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا پروگرام کے مہمان خصوصی عفت نسیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ راولپنڈی تھی انہوں نے گرینڈ چلڈرن میلہ کے انعقاد پر ’غیر سرکاری تنظیم”امید“ کے صدر خرم خورشید‘جنرل سیکرٹری عمر افضل اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید نے نہ صرف آج یہ ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا بلکہ یہ تنظیم گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت کی معاونت کررہی ہے جس پر محکمہ تعلیم کی انتظامیہ تنظیم کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے میں جس میں ادارے میں میرا دورہ ہوا وہاں امید کی کرن مجھے نظر آئی ہے یہ ہمارے لیے فخر ہے ایک یونیورسٹی کی تنظیم غریب بچوں کودیگر اداروں کے طلباء کے برابری کی سطح پر تعلیم فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہے امیدسکولوں میں بچوں نہ صرف پانی کی فراہمی‘ فرنیچر‘ کمروں کی تعمیر کے ساتھ بچوں کو یونیفارم اور سٹیشنری تک مہیا کررہی ہے اس سے بچوں کوآگے بڑھنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے آخر میں دن بھر کے ہونے والے مقابلوں کا اعلان کیا گیا تو فاتح ٹیم گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول ساگری قرار پائی جبکہ بوائز ہائی سکو ل موہڑہ داروغہ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہی ہے بعدازاں ایوارڈ کی تقریب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساگری‘ ماڈ ل پرائمری سکول موہڑہ بھٹاں او رہائی سکول تخت پڑی کی ہیڈمسٹریس کو بہترین سماجی سرگرمیوں سرانجام دینے پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں جبکہ مختلف پروگراموں میں لبعلموں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو انعامات سے نوازا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں