234

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں جلسہ کرنے سے روک دیا

چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی راہداری پروجیکٹ کے تحت بننے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آج سے بجلی بنانا شروع کردے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 168 گھنٹے طویل قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے پاس کر لیا اور یہ آج سے کمرشل آپریشن شروع کر دے گا، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو 1.72 ارب ڈالر سے مکمل کیا گیاہے۔یہ منصوبہ صاف اور سستی بجلی فراہم کرکے توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا،کروٹ پاور کے عہدیدار نے بتایا وزیراعظم شہباز شریف تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ کروٹ پاور کیلیے 10 سینٹ فی یونٹ ٹیرف کا تعین کیا گیاہے اورآج سے قیمت وصول کرنا شروع کردے گا۔دوسری جانب سے الیکشن کمیشن وزیراعظم شہباز شریف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا ،شہباز شریف کہوٹہ میں دریائے جہلم کے مقام پر کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر نے والے تھے یہ علاقہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی سات میں آتا جہاں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے کمپین جاری ہے جس پر 17 جولائی کو ووٹنگ ہو گی پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعظم کو دورہ منسوخ ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں