227

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردی

چکوال (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مقامی حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع کر دی گئیں ہیں حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراضات ریجنل الیکشن کمشنر آفس راولپنڈی کے دفتر واقع 63/7سی ایران روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں 11فروری 2022 ء سے 25 فروری 2022 ء تک پندرہ روز کے اندر دفتری اوقات کار میں صبح 10سے شام 4 بجے تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے ترجمان نے بتایا کہ درخواست گزار کامتعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہو گا جبکہ درخواست گزار اعتراض کی تین فائلز دفتر ہذا میں جمع کروائے گا۔درخواست گزار اعتراض ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کے نام لکھے گا اور اعتراض کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی لف کرے گا درخواست گزار اعتراض خود یا وکیل کے توسط سے جمع کرواسکتا ہے۔ ای۔میل، ڈاک یا ٹی سی ایس کے ذریعے موصول ہونے والے اعتراضات زیرغور نہیں لائے جائیں گے۔ درخواست گزار متعلقہ حلقے کی تفصیل اور نقشہ اعتراض کے ساتھ لف کرے گارابطے کے لیئے درخواست گزاراپنا مکمل پتہ، موبائل نمبر اور اعتراض پر اپنے دستخط لازمی درج کرے گا۔ مقررہ تاریخ اور وقت کے بعد موصول ہونوالی درخواستوں /اعتراضات پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گیے

ضلع راولپنڈی میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کے مطابق راولپنڈی میٹروپولیٹن (شہری)کل آبادی 1958374نبرہڈ کونسلز 98 ہوں گی جب کہ یہاں ویلج کونسلز نہیں ہیں تحصیل مری کی کل آبادی 224248نیبرہڈ کونسلز 02ویلج کونسلز 21تحصیل کوٹلی ستیاں کل آبادی 119193نیبرہڈ کونسلز 03ویلج کونسلز 09تحصیل کہوٹہ کل آبادی 220848نیتبرہڈ کونسلز 04ویلج کونسلز 12تحصیل کلر سیداں کل آبادی 217061نیبرہڈ کونسلز 04وءیلج کونسلز 10تحصیل گوجرخان کل آبادی 657330نیبرہڈ کونسلز 06 ویلج کونسلز 28دولتالہ ٹاون کمیٹی کل آبادی 20732نیبرہڈ کونسلز 01ویلج کونسلز 00تحصیل ٹیکسلاکل آبادی 243257نیبرہڈکونسلز 04ویلج کونسلز 09تحصیل راولپنڈی (دیہی)کل آبادی 344705نیبر ہڈ کونسلز 00ویلج کونسلز سترہ ہوں گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں