اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدرِ مملکت کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدرِ مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کو تیار ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔اس سے قبل اس حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے کیلئے اپریل کے آخری ہفتے یا پھر مئی 2023ء میں کوئی تاریخ دے گا۔
79