
پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں میں جاری راولپنڈی ڈویثرن و اسلام آباد کا سب سے بڑا کراٹے ایونٹ الخدمت ٹوئن سٹی کراٹے چیمپین شپ اختتام پذیر ہو گیا۔
ا یو نٹ کا انعقاد اسلام آباد کراٹے ایسو سی ایشن اور راولپنڈی ڈویثرن کراٹے ایسو سی ایشن نے الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کے تعاون سے کیا۔اس موقع پر اسلام کراٹے ایسوسی ایشن چیئرمین اعجاز لحق، صدر عدیل احمد،جنرل سیکرٹری عدنان اسلم جبکہ راولپنڈی ڈویثرن کے صدر پرویز اقبال وکی، جنرل سیکرٹری تنویر احمد اور سینئر نائب صدر ظہیر الدین بابر بھی موجود تھے۔
جس میں راولپنڈی ڈویثرن کے چاروں اضلاع اٹک،جہلم، چکوال اور راولپنڈی کی بوائز اوینڈ گرلز کی دو دو ٹیموں نے شرکت کی۔ اسی طرح فیڈرل اسلام آباد سے دو دو ٹیموں نے شرکت کی جن کے درمیان مقابلہ منعقد کروایا گیا
کہ کون بنے گا چیمپین۔الخدمت کراٹے ایونٹ گرلز کے مقابلوں میں اسلام آباد کی اے ٹیم کی لاریب کامران،زینب کمال، حانیہ نے گولڈ۔نمر ا شاکر۔معشل عظیم نے بروائنز میڈل حاصل کر کے چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور فرسٹ پوزیشن حاصل کی،راولپنڈی ڈویثرن کی اے ٹیم حمنانا،زینب نے گولڈ میڈل حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی
۔ جبکہ لڑکوں کے مقابلوں میں راولپنڈی ڈویثرن کی ٹیم محمد عبدالہادی، داؤد،سجل اور عثمان نے گولڈ،عثمان نے سلور جبکہ کے محمد عبداللہ اور ہنزلہ بٹ نے براؤنز میڈل حاصل کر کے چیمپین شپ اپنے نام کی،دوسری پوزیشن اسلام آباد کی ٹیم کے امان اللہ گولڈ،محمد وسیم سلور جبکہ عبداللہ سمیع، علیان اظہر،زوہیب احمد،زکریا بٹ نے براوئنز میڈل حاصل کیا
چیمپین میں بوائز کے مقابلوں میں محمد عبدالہادی اور گرلز میں زینب کمال اور عالینہ بیسٹ پلیئرز قرار پائے۔چیمپیں شپ میں محمد شعیب، محمد فیاض،حافظ اسد پاکستان آرمی، تنویراحمد،عبید السلام، عدنان اسلم، ناصر خان، ارسلان احمد، پرویز اقبال نے ریفری کے فرائض سر انجام دئیے
جبکہ حنا خان، انوشہ خان، لائبہ، اجمل خان، محمد حاشر،کاشف اقبال، اعجاز خان نے کوچنگ کے فرائض سر انجام دئیے چیمپین شپ کے مہمان خصوصی الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون رشیداور ڈی ایس پی محمود الحسن رانا
اور دیگر مہمانان گرامی میں الخدمت فاونڈیشن تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان، ملک عنصر خان، مسلم لیگ ن کے رہنما اصغر خان،چیرمین اسلام آباد کراٹے اعجاز الحق،زیشان شانی جٹ،صدر اسلام آباد کراٹے شیخ عدیل احمد،خالد قریشی،چوہدری ندیم الفت اور ظہیر الدین بابرتھے،
مہمان خصوصی ہارون رشید نے کہا کہ مجھے آج کراٹے ایونٹ کے مقابلوں میں آکر بہت خوشی ہوئی کہ کراٹے کھیل کتنا اچھا اور ڈسپلن ہے انہوں نے کہا کہ کراٹے کھیل نوجوان نسل کے لیے بہت ضروری ہے
اور خاص کر مجھے خوشی ہوئی کہ لڑکیاں بھی اس کھیل میں کثیرتعداد کھیلتی ہیں انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے کراٹے ضروری ہیں کیونکہ کراٹے کھلاڑیوں کو دفاع بھی سکھاتا ہے
۔انہوں نے پرویز اقبال وکی کوکامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد دی اور ٹورنامنٹ کے بیسٹ پلیئرز کو اپنی طرف سے کیش انعام اور انتظامیہ پرویز اقبال کوکیش پرائز دیا۔ڈی ایس پی محمود الحسن رانا نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ کراٹے کی بدولت ہے انہوں نے کہا کہ کراٹے کھیل دنیا کا واحد کھیل ہے جو کھیل کے ساتھ ساتھ انسان کو اپنا دفاع بھی سکھاتا ہے
محمود الحسن رانا نے کہا کہ میں کراٹے کوچ پر ویز اقبال وکی کو آج کا الخدمت کراٹے چیمپین شپ کا کامیاب ایونٹ سجانے پر مبارکباد دیتا ہوں کہ جہنوں نے آج راولپنڈی ڈ ویثرن اور اسلام آباد کے کوچز اور پلیئر کا بہت بڑا ایونٹ منعقد کروایا۔
مہمان گرامی ملک عنصر خان نے کہا کہ کراٹے کھیل مجھے بہت پسند ہے اور میں کراٹے کے ہر ایونٹ میں شرکت کرتا ہوں انہوں نے اس موقع پر ٹورنامنٹ بوائز کے بیسٹ فائیٹرمحمد عبدالہادی کو نقد کیش پرائز بھی دیا اور راولپنڈی ڈویثرن اور اسلام آباد کے عہدیدران کو کامیاب ایونٹ منعقدکروانے پر مبارکباد دی
۔ پروگرام کے آخرمیں ایونٹ راولپنڈی صدرپرویز اقبال،اسلام آباد صدر شیخ عدیل احمداور ٹورنامنٹ آرگنائزر سیکرٹری ظہیر بابر،استاد ندیم بلواور ڈاکٹر شہباز باجوہ نے آنے والے سب مہمانوں،کوچزاور پلیئرز کا شکریہ ادا کیا۔