الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت واہ کینٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کے ساتھ ساتھ متاثرین کی امداد کیلئے اپنے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اسی سلسلے میں واہ کینٹ میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے آٹھ امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں مرکزی کیمپ بستی چوک میں موجود ہے۔
کیمپس میں شہریوں سے خشک راشن، نقد رقم اور بستر سمیت دیگر ضروری اشیاء جمع کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ بروقت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچائی جا سکے۔
