راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) الخدمت فاؤنڈیشن نے10کروڑ روپے سے فلسطین کے مصیبت زدگان کے لیے میڈیکل ریلیف کا اعلان کر دیا۔فلسطین میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر محمد عبد الشکور اور سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے غزہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا غزہ میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے اِ سی ضرورت کے پیشِ نظر ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے سے میڈیکل ریلیف فنڈ قائم کیا ہے ۔ جو ترک رفاعی اداروں کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔
122