174

اعظم کاشف کی تعیناتی،ضلع بھر کے نوے فیصد سکول بند

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی اعظم کاشف کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ تحصیل کلرسیداں ،تحصیل گوجرخان سمیت ضلع راولپنڈی کے اکثریتی علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے بند ،اساتذہ سکولوں سے غیر حاضر ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو محکمہ ایجوکیشن راولپنڈی اعظم کاشف کی مسلسل تیسری بار راولپنڈی میں تعیناتی پر شروع ہونے والا احتجاج طول پکڑ نے لگا ایک ہفتے سے زائد جار ی احتجاج ،اساتذہ پر مقدمات اور گرفتاریوں کے بعد ضلع بھر کے متعدد تعلیمی اداروں میں تالہ بندی کر دی گئی ہے اساتذہ کا مطالبہ ہے جب تک اعظم کاشف کو ہٹایا نہیں جائے گا ہم احتجاج جاری رکھیں گے اور سکول بند رہیں گے دوسری جانب سکولوں کی بندش کی وجہ سے والدین سر پکڑ پر بیٹھ گئے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں طلبہ کا کیا قصور ہے کہ ان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ادھر اساتذہ اپنے مطالبے پر ڈٹ گئے ان کے مطابق اعظم کاشف انتہائی کرپٹ آفیسر ہیں جنھوں نے نا صرف محکمہ میں مالی کرپشن کی بلکہ اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا حتیٰ کہ خواتین اساتذہ کو ناجائز تنگ کر نے کا الزام بھی لگایاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں