راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گرفتار اشتہاری مجرم ندیم کیانی سے دوران تفتیش بھاری مقدار میں ہیروئن، خنجر اور پسٹل برآمد اشتہاری مجرم ندیم کیانی کے گھر سے دو کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم ندیم کیانی خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے اور اپنے ہی منشیات فروش ساتھی کو خنجر کے وار کر کے زخمی کرنے کے مقدمات میں زیر تفتیش تھا،نیوٹاؤن پولیس دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر خنجر اور پسٹل کی برآمدگی کے لئے ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر گئی تھی، وارداتوں میں استعمال ہونے والے خنجر اور پسٹل کی برآمدگی کے دوران ملزم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی 2130 گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی، ملزم قبل ازیں بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جس کے بارے میں پولیس کو منشیات فروشی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں، ملزم نے جنوری 2023 میں گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس سے مزاحمت کی اور اسی دوران خنجر کے وار سے اپنے ساتھی منشیات فروش ہارون سلیمان کو زخمی کیا تھا، ملزم ندیم کیانی نے جولائی 2022 میں گھر میں داخل ہو کر خواتین کو ہراساں کرنے کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر ان پر تشدد کیا جس مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا، ملزم سے مزید تفتیش میں اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، موثر تفتیش، وارداتوں میں استعمال ہونے والے خنجر اور پسٹل کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں ہیروئن کی برآمدگی پر ایس پی راول کی ایس ایچ اور نیوٹاؤن اور تفتیشی ٹیم کو شاباش، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے معاشرہ کے ناسور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول فیصل سلیم خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی
121