اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل گوجر خان کے سینکڑوں دیہاتوں میں سحری کے اوقات میں سوئی گیس کے پریشر کی کمی کے سبب روزہ رکھنے کے عمل میں دشواری کا سامنا ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ گوجر خان کے باسیوں کو سحری کے اوقات میں سوئی گیس کے پریشر کی کمی کے سبب درپیش مشکلات پر فوری نوٹس لیا ہے سوئی گیس کے اعلی احکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور احکامات جاری کئے ہیں کہ گوجر خان میں سحری کے اوقات میں سوئی گیس کے پریشر کی کمی کے ایشو کو فوری دور کیا جائے ، انھوں نے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی نوید ملک سے گفتگو میں کیا اس دوران پنڈی پوسٹ اخبار کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہار میں پنڈی پوسٹ اعلی صحافتی اقدار کو پروان چڑھا رہا ہے ملکی ترقی و عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔
163