97

اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب سے جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالی ہے فرق پڑا ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ سے بنا کر رکھنے کے خواہاں ہیں۔ایک انٹرویوں میں فواد چوہدری نے کہا کہ 3 بار قمر باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کو کہا گیا کہ عمران خان آپ کو ڈی نوٹیفائی کریں گے، عمران خان نے ایسا کچھ سوچا تک نہ تھا کہ کسی کو ڈی نوٹیفائی کریں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک تو ہر وقت ریکارڈنگز ہوتی رہتی ہیں یہ بھی بڑا مسئلہ ہے، اصطلاح سے ہٹ کر بات بتائی جائے تو لگتا ہے جیسے سازش ہورہی ہو۔

فواد چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے قمر باجوہ کے بارے میں بات کی تو اب پرویز الہٰی کے غصے کیلئے تیار ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب عمران خان پرویز الہٰی سے تو گائیڈ لائن نہیں لیں گے، پرویز الہٰی نے غصے میں بات کردی ہوگی وہ کسی کو کچھ نہیں کہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد جیسے آئی، چیف سیکریٹری نے نوٹیفکیشن کیا اس سے تاثر بنتا ہے، اب کوئی ڈبل گیم کرے یا ٹرپل، اسمبلی تو توڑنی پڑے گی، چیف سیکریٹری نے کہا لوگ ان کے کمرے میں آئے لیکن لگتا ہے ایسا نہیں ہوا، چیف سیکریٹری نے اداروں پر ڈالنے کی کوشش کی اصل میں وہ رانا ثناء اللّٰہ تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں