اللہ تعالیٰ کا نام بہت عظیم رحمتوں اور برکتوں والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے کُل 99 نام ہیں جن کو اسمائےِ حُسنیٰ اللہ تعالیٰ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے اللہ اتعالیٰ کے اچھے اچھے نام اللہ تعالیٰ کی ذات تمام عیبوں سے پاک ہے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں میں اللہ تعالیٰ کی بڑائی ، تعریف اور خصوصیات بیان ہوئی ہیں۔حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ؐ نے فرمایا کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے ننانو نے نام ہیں۔ جو کوئی ان کو یاد کرے اور پڑھے اور اس پر عمل کرے وہ جنت میں داخل ہوگا۔ہم مسلمان اپنے بچوں کے نام اللہ تعالیٰ کے پاک ناموں سے رکھتے ہیں لیکن افسوناک بات یہ ہے کہ جدید دور میں علم حاصل کرنے کے بہت سے ذرائع متعارف کیے جا چکے ہیں مگر بہت کم اہمیت اسلامی نام کو دی جاتی ہے۔ لوگ اس طرف توجہ نہیں دیتے کہ جب وہ اپنے بچے کا نام اللہ کے پاک ناموں سے رکھ لیتے ہیں مگر اُس نام کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ خود ہی اُس پاک نام کو بگاڑ دیتے ہیں اور توڑ مروڑ کے پکارتے ہیں ہم سب جانتے ہیں کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی الہامی کتاب ہے اور اگر اُس کے کسی بھی لفظ کو غلط پڑھ لیا جائے تو اُس کا معنی و مطلب تبدیل ہو جاتا ہے۔ قرآن پاک کو پڑھتے و قت زِیر،زَبر، شد اور مد تک کو خوب توجہ اور دیہان سے پڑھا جاتا ہے کہ کہیں غلطی نہ ہو جائے۔ مگر اللہ کے ناموں کو بگاڑنے، مذاق اُڑانے اور گالی گلوچ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگاتے، کھلے عام ہم کسی بھی دوسرے کا نام بگاڑدیتے ہیں۔ مذاق اُڑانے کے لیے بے ہودہ نام رکھ لیتے ہیں۔ اور اس بات کا احساس تک نہیں ہو تا ہے یہ نام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک ہے یہ نام اُس عظیم ہستی کا ہے جس نے ہم سب کو بنایا ہے جو پوری کائنات کا مالک ہے جو شہ رگ سے بھی قریب ہے اور ہم کس حو صلے سے اللہ تعالیٰ کے ناموں کی حرمت پامال کرتے ہیں اسی طرح اگر اللہ چاہے تو ہمارے اعمال کو ضائع کردے اور ہمیں علم ہی نہ ہو۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ناموں کو بگاڑنے اور مذاق اُڑانے سے گریز کریں۔اس سے ہمارا اخلاق بھی بلند ہو گا اور گناہ بھی کم ہونگے۔اللہ تعالیٰ کے ناموں کو یاد کرنا اور اُن کے معنی و مطلب پر غور کرنااُن پر عمل کرنا مشکل نہیں مگر آسان کام یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ناموں کی حفاظت کریں اور عزت و احترام کا خیال رکھیں اگر ہم اللہ سے محبت کرنے میں ایک قدم بڑھائیں گے تو اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی طرف دس قدم بڑھادے گا۔ اور دنیا و آخرت میں ہماری عزت بڑھادے گا۔ دوسروں کی عزت کریں ذات پات برادری کی دیواریں ختم کر کے انسا نیت سے محبت کریں تاکہ دنیا میں جب تک رہیں عزت سے رہیں اور مرنے کے بعد عزت سے یاد کیئے جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حا می ہو ناصر ہو۔آمین{jcomments on}
156