راولپنڈی(نمائندہ نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی،اسلحہ کی ترسیل کرنے والا ملزم گرفتار، 06پسٹل30بور اور گولیاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی ترسیل کرنے والے ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 06 پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد ہوئیں،ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی ترسیل اور فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
92