محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اڈڈیال
اسلام گڑھ پاسپورٹ آفس رشوت کا گڑھ بن گیا سرعام رشوت طلب کرنے لگے ڈڈیال سے جانے والے لوگوں سے سرعام رشوت طلب جبکہ رشوت نہ دینے پر ذلیل
وخوار کیا جانے لگا تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ فیس کی چالان چٹ جو بینک سے وصول کی جاتی ہے جبکہ چالان چٹ کی کاپیاں پاسپورٹ آفس کے باہر کھڑے سکیورٹی گارڈ کا ہاتھوں میں ہوتے ہیں جبکہ چالان چٹ دینے اور اس کو فل کرنے کے ہزار روپے لیے جاتے ہیں اور سکیورٹی گارڈ کے آدمی اس شخص کو لائن میں کھڑا کرانے کے بجائے اس کا ڈائرکٹ کام کرا دیا جاتا ہے جبکہ ہزار روپے نہ دینے والوں کو جب دفتر کے انچارج اے ڈی ذوالفقار کے دفتر میں پیش کیا جاتا ہے تو پہلے ہی دفتر میں موجود نائب قاصد منیر ذلفقار کو کہہ دیتے ہیں کہ اس نے پیسے نہیں دیے پھر اس شخص کو خوب ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جبکہ A.Dذوالفقار انتہائی بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور یہ کہہ کر دفتر سے نکال دیا جاتا ہے کہ آپ کی انکوائری ہو گی جبکہ انکوائری کی زد میں کئی دنوں تک ذلیل و خوار کیا جاتا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی کرپشن مافیا کے حوصلے بلند رشوت خوری باقاعدہ رواج بن گئی عوام علاقہ کا وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم چوہدری مجید ،ڈی،جی پاسپورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے