156

اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کر دیا ہے،شہری واٹس ایپ سے 3342874287 پر فری میسیج کرسکیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر تمام میسیجز بغیر چارجز کے بھیجے جاسکیں گے اور شہری تمام سروسز حاصل کرسکیں گے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان محمد احسن یونس کے مطابق واٹس ایپ پر شہری انگریزی، اردو میں سروسز حاصل کرسکتے ہیں،سروس انفرادی میسیج، ویڈیو، تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی۔انہوں نے بتایا کہ شہری آن لائن شکایات، کرائم رپورٹنگ کیلئے آپشن 4 کا انتخاب کریں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں