126

اسلام آباد میں پنجاب کانسٹیبلری کی نفری طلب

لاہور(سی این پی)پنجاب کانسٹیبلری کی مزیدنفری اورگاڑیاں اسلام آبادپولیس کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کی ایک ہزار نفری اسلام آباد پولیس کے حوالے کی جائیگی۔اس کے علاوہ 2 بکتربند گاڑیاں اور 5 قیدی وین بھی اسلام آباد پولیس کے حوالے کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کی نفری کی رہائش کا انتظام اسلام آباد پولیس کریگی۔۔ ڈیوٹی کے بعد نفری اور گاڑیاں پنجاب کانسٹیبلری کو واپس بھیج دی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں