الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں اور تقرر تبادلوں پر پابندی لگادی ۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت وفاقی دارالحکومت مین پولنگ 31 جولائی کو ہوگی جب کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی 13 تا 16 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے ، جس کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے ، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں اور تقرر تبادلوں پر پابندی لگادی ہے۔
