102

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سیاسی گہما گہمی عروج پر

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلے پر اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری. ریٹرننگ افسران نے 18 نومبر کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کر لی تھی اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں چئیرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر 490 نامزد امیدواران ہیں کسان/ ورکر کی نشست پر 331 جبکہ یوتھ نشست کیلئے 314 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے غیرمسلم نشست کیلئے 134 جبکہ خواتین نشست کےلئے 503 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں کے تمام وارڈز میں جنرل سیٹوں کیلئے 1773 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئےاپیلیں دائر کرنے کی آج آخری تاریخ، جبکہ 28 نومبر کو اپیلوں پر فیصلے جاری کر دیئے جائیں گے 30 نومبر تک امیدواران کاغزات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور یکم دسمبر کو حتمی امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے جائیں گے31 دسمبر کو اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں