اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم حاضری پر برہم ہو گئے۔عدالتِ عالیہ نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟وکیل نے جواب دیا کہ وہ نہیں آئے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے کہا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست؟ عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان عدالتی وقت ختم ہونے تک پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے۔اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
95