90

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات حساس قرار

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو عام انتخابات کے نسبت حساس قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل برانچ اور پولیس زونز نے ابتدائی رپورٹ سینئر افسران کو پیش کیں۔رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں امیدوار جرائم پیشہ عناصر کو استعمال کر سکتے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی نے ڈویژنل پولیس آفیسرز اور آپریشن ڈویژن کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔دوران اجلاس بلدیاتی انتخابات کو جنرل الیکشن کی نسبت حساس قرار دے دیا گیا اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ پولنگ اسٹیشن میں کوئی بھی شخص مسلح داخل نہیں ہو سکتا۔ہدایات میں کہا گیا کہ ایس ایچ اوز کو حساس مقامات اور افراد کی نشاندہی آئندہ ہفتے تک تحریری جمع کروانا ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق امیدواروں کو کارنرمیٹنگ یا جلسے کے لیے ایس ایچ او سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں