اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکے میں 12 افراد شہید،20 زخمی

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) اسلام آباد کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کے خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد میں آج دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے جوڈیشل کمپلیکس میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں افتخار علی ولد سلطان محمود،سید سجاد شاہ ولد سید لعل حسین شاہ،طارق خان ولد میر افضل،افتخار خان ولد سرتاج خان،سبحان الدین ولد نامعلوم،ثقلین ولد مہدی حسن،صفدر علی ولد منظور احمد،شاہ محمد ساجد ولد محمد خلیل،زبیر گھمن ایڈووکیٹ،محمد عبداللہ ولد فتح خان جبکہ دو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ زخمیوں میں مظہر ولد روزی خان وکیل
ارشاد اے ایس آئی تھانہ رمنا،منتظر ولد فرحت عباس،ادل کیانی ولد طارق،عالم زر ولد شیر زادہ، یاسین ولد عبدالکریم،محمد عمران ھیڈ کانسٹیل،احتشام ولد نزاکت،شمایلہ دختر انور حسین ،نوید انجم ولد لیاقت، قیصرمحمود ولد چوھدری محمد۔
۔مالک مسیح ولد ظہور
۔عمران جاوید کانسٹیبل تھانہ کوہسار
۔محمدرمضان ولد محمد اعظم بلوچستان پولیس
۔۔میراعظم ولد غمین خان
حیدر خان وکیل
عمران ولد فرحان مسیح
۔کاظم ولد نوبہا
نامملوم
نامعلوم
پولیس ملازمین
ارشاد اے ایس آئی تھانہ رمنا
عمران جاوید کانسٹیبل تھانہ
محمد عمران ھیڈ کانسٹیل شامل ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل چکا ہے، کچہری کے باہر دھماکے میں ہندوستانی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔