اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کرایہ داروں کے آن لائن اندراج کیلئے متعارف کرایا گیا سسٹم فل آپریشنل کام کررہا ہے،ابھی تک کل 10,164 کرایہ داروں اور 930گھریلو ملازمین رجسٹرڈ کر دئیے گئے ہیں، اس سسٹم کی مد دسے نا صرف گھریلو وارداتوں میں ملوث ملازمین کی شناخت بلکہ انکو قانوں کے کٹہرے میں لانے میں انتہائی مفید ثابت ہوا ہے، مالکان اپنے کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی شر پسند عناصر عام شہری کی طرح ہمارے معاشرے کا حصہ نہ بن سکے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے،مالکان اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن آن لائن ویب سائیٹ ،پولیس خدمت مرکزاور اپنے متعلقہ تھانے میں کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کیلئے مالک مکان ،کرایہ دار اور گھریلو ملازم کا اصل شناختی کارڈ اور ایک کاپی،پاسپورٹ سائز تصاویر،اصل معاہدہ اور کاپی ،متعلقہ اہم دستاویزات اور رجسٹریشن کے موقع پر کرایہ دار یا ملازم کا موجود ہونا لازمی ہے
145