راولپنڈی (پنڈی پوسٹ)اسلام آباد کے 25مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹس قائم کردی گئیں ،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ریڈ زون کی ریکارڈنگ کی جائے گی ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے حوالے سے رات گئے اجلاس میں تما م ڈویژنز کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آبا د کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے داخلی اور خارجی راستوں سمیت 25مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ شہربھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹر ڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔غیر ملکی شہریوں کو بھی تلقین کی گئی کہ وہ شناختی دستاویزات اپنے پاس رکھیں ۔
78