92

اسلام آباد میں فائرنگ کا واقعہ دو افراد جاں بحق

اسلام آباد (نیٹ نیوز)اسلام آباد ایکسپریس وے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئےاسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں منگل کی صبح ایکسپریس وے سے ملحقہ سروس روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوارنے گاڑی پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت کمال حسین کے نام سے ہوئی ہے جو اہلسنت والجماعت شکریال یونٹ کے سیکرٹری اطلاعات تھےجاں بحق ہونے والا دوسرا شخص کمال حسین کا ساتھی ہےابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں