107

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے،الیکشن کمیشن

اسلام آبا د (پنڈی پوسٹ ) الیکشن کمیشن نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے،بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہو سکتے ، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے خدشات اس وقت سامنے آئے جب حکومت نے اسلام آبادکی یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلر 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کی منظوری دی گئی ،موجودہ آبادی کے لحاظ سے اسلام آباد کی 25 1یونین کونسلیں بنتی ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر چکاہے ۔اسلام آباد کی یونین کونسل میں اضافے کے معاملےپرذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا،شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی مرحلے پر تبدیلی نہیں لائی جا سکتی،موجودہ انتخابی عمل کو نہیں روکا جا سکتا۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی روکاوٹ پیدا کی جاتی ہے تو غیر قانونی اقدام ہو گا،ایسی کوئی بھی قانونی ترمیم مستقبل کیلئے ہو سکتی ہے۔

قبل ازیں ایسی خبریں آئی تھیں کہ حکومت نے لوکل باڈی قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اسلام آباد کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات براہ راست کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔لوکل باڈیز ایکٹ کے رولز 6,12 اور 29 میں تبدیلی کا امکان ہے ۔متعلقہ رولز میں تبدیلی کے بعد مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات براہ راست ہونگے ،تحریک انصاف بھی مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات براہ راست کروانا چاہتی تھی ،یونین کونسل میں اضافے اور مئیر ڈپٹی مئیر کے براہ راست انتخابات کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں