اسلام آباد میں معروف سیمنٹ کمپنی Lucky Cement کے آفس کی جانب سے ڈیلرز اور ہول سیلرز کے اعزاز میں ایک پروقار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب Fortres Marquee میں منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی، ، ڈیرہ اسماعیل خان، آزاد کشمیر ,ٹانک ،لکی مروت ،سرگودھا, خوشاب ,جہلم گجرانولا اور ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے آغاز پر کمپنی کے جنرل منیجر سیلز راجہ سہیل، ڈائریکٹرمارکیٹنگ یاسر سیلمان ، ڈپٹی جنرل مینجر سیلز میاں زیشان، راجہ ضیاء الدین ڈپٹی جنرل مینجر لاجسٹک , محمد بلال، خواجہ جمیل اور دیگر اہم شخصیات نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد بلال اور عبدالغفار نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او نادر خسرو گیلانی نے کہا کہ Lucky Cement پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کی بڑی کمپنی ہے، جو خیبر سے کراچی تک اپنے معیاری سیمنٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی پہچان اس کی اعلیٰ کوالٹی اور مضبوط ڈیلرز نیٹ ورک ہے، جو ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی مارکیٹنگ ٹیم کی شب و روز محنت کے باعث متعلقہ ریجن میں سیلز اور قیمت دیگر برانڈز کے مقابلے میں بہتر سطح پر جا رہی ہیں، جو کمپنی کی مسلسل ترقی اور کامیابی کی واضح علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عید ملن تقریب کے انعقاد کا مقصد ڈیلرز اور مارکیٹنگ ٹیم کے درمیان دوستانہ ماحول کو فروغ دینا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پرتعیش کھانوں سے کی گئی جبکہ منتظمین کی جانب سے شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ یہ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اسے ایک کامیاب اور یادگار ایونٹ قرار دیا۔