اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ملک بھر میں اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے بڑی سہولت کا آغاز کر دیا جس کے بعد اسلام آباد رجسڑڈ گاڑی ٹرانسفر کے وقت فزیکل چیکنگ کے لیے اسلام آباد لانے کی ضرورت نہیں رہیگی ۔اسلام آباد ایکسائز آفس حکام کے مطابق اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ پنجاب کے چار بڑے شہروں میں ہو سکے گی جس کے لیے پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان، بہاولپور،فیصل آباد میں گاڑیوں کی فزیکل چیک شروع کر دی گئی ہےدوسرے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی اسلام آباد ایکسائز کے عملے نےپنجاب ایکسائز کے عملے کو باقاعدہ ٹریننگ دینا شروع کردی ہے۔
93