اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 18 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ہمک عرفان عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملزم محمد معیز ولد محمد عرفان، سکنہ پیپسی اسٹاپ کچی آبادی ہمک، کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی عمر تقریباً 18 سال بتائی جا رہی ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کی شناخت ہاجرہ بی بی دختر اصف خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان ہے۔ایس ایچ او عرفان عباس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنی تحویل میں لیا اور ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ معاشرے میں ان کے لیے کوئی جگہ باقی نہ رہے۔