اسلام آباد: تھانہ کھنہ کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر سردار خان قتل



اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) تھانہ کھنہ کی حدود میں دیرینہ دشمنی ایک اور جان لے گئی۔ اطلاعات کے مطابق، سردار خان نامی شخص کو آج نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ دشمنی کے تسلسل کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مقتول سردار خان کے بھتیجے عنایت خان اور دو عباسی برادری کے نوجوانوں نے کچھ عرصہ قبل پنڈی مری روڈ پر ایک شخص، نظیر خان عرف وزیر بابا کو قتل کیا تھا۔ وزیر بابا حال ہی میں جیل سے رہائی پا کر باہر آیا تھا۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سردار خان کا قتل اسی قتل کے بدلے میں کیا گیا ہے، جو کہ خاندانی دشمنی کی ایک تازہ کڑی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی