اسلام آباد (حماد چوہدری ) تھانہ کھنہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7ATA اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پنڈوڑیاں کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم نے 2024 میں تھانہ کھنہ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد سے مفرور تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک پیشہ ور منشیات فروش ہے اور متعدد مرتبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔خطرناک مجرم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پنڈوڑیاں کے عوام کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے جانوں کو خطرے میں ڈال کر ایک بڑے مجرم کو گرفتار کیا ہے، جس سے علاقے میں امن قائم ہونے کی امید ہے۔پولیس نے زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں
راجہ ارشد نواز عباسی کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
راولپنڈی کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، راولپنڈی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے کو کیسےمار گرایا؟ برطانوی خبر رساں ادارہ اہم تفصیلات سامنے لے آیا
پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زو
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر کی مرکزی تنظیم نمبرداران کے اجلاس میں شرکت
ایرانی صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
جہلم پولیس نے شیرا گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کہ مسروقہ مال اور نقدی برآمد کر لی
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب
کلر سیداں: لیڈیز ٹریفک وارڈن فوزیہ کوثر کی عوام سے بدتمیزی معمول بن گئی، شہریوں کا اظہارِ تشویش