166

اسلام آباد انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن،5 مسلح افراد گرفتار

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر تلہاڑ میں قبضہ مافیا کے خلاف ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کی زيرِ نگرانی شروع کیے گئے آپریشن میں قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا اور قبضہ واگزار کروا لیا گيا۔ پانچ مسلح افراد کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ قبضے ميں ملوث مزيد افراد کو بھی گرفتار کيا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں