اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی شہر میں افغان باشندوں کی موجودگی پر پولیس کے کرپٹ اہلکاروں کی چاندی لگ گئی۔خود ساختہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس کے 8 سے دس اہلکار افغانیوں کو گھروں سے باہر نکال کر بلیک میل کرنے میں مصروف ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پولیس کے علاؤہ کوئی بھی دوسرا ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے کرپٹ پولیس اہلکار افغان باشندوں سے لاکھوں روپے بٹورنے لگے،بہارہ کہو بھیرہ پل کے علاقہ میں افغانی باشندوں کی موجودگی پر پولیس اہلکاروں کا خود ساختہ سرچ آپریشن کیا اوربھیرہ پل کی آبادی میں چند پولیس اہلکاروں نے خود ساختہ سرچ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا ، زرائع کے مطابق پولیس اہلکار ا افغان باشندوں سے 4 چار لاکھ روپے رشوت وصول کر رہے ہیں۔اہل علاقہ نے پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ اہلکاروں پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا
