103

اسلام آبادہائی وے پر جعلی پولیس اہلکاروں نے بیرون ملک پلٹ شہری لٹ گیا

(اسلام آباد/راولپنڈی)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے محنت کش اوورسیز پاکستانیوں سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھیس میں تلاشی کے دوران لوٹ مار کرنے والے “منظم گینگ” کو جڑواں شہروں کی “پولیس” پکڑنے میں ناکام۔کورال اسلام آباد کے علاقے میں “پولیس” کی وردیوں میں ملبوس وائرلیس سیٹ اٹھائے 02 نامعلوم ملزمان سعودی پلٹ محنت کش محمد ریاست سے *”50 ہزار سعودی ریال”( 39 لاکھ پاکستانی روپے) تلاشی کے دوران چھین کر فرار ہوگئے۔کوٹلی آزاد کشمیر کے رہائشی محمد ریاست سے اسلام آباد ایکسپریس وے گلبرگ گرین ٹرن کے قریب “سفید کلٹس کار” میں سوار پولیس وردیوں میں ملبوس 02ملزمان نے تلاشی کے دوران پاسپورٹ، شناختی کارڈسمیت غیر ملکی کرنسی چھیننی۔متاثرہ شہری محمد ریاست کے مطابق ظاہری حلیہ سے ملزمان کی عمریں 24/25 سال کے لگ بھگ،سانولے رنگ جبکہ *”پنجابی زبان” میں گفتگو کررہے تھے۔واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹ لینے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہونے باوجود “ماڈل کیپیٹل پولیسں” سمیت “راولپنڈی پولیس” اس “گروہ” کو قابو کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں