اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک دشمن کاررائیوں میں ملوث،تخریب کاری،دہشت گردی،اہم سیاسی و مذہبی شخصیات اور دشمن ملک انڈیا کی ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان تھانہ کھنہ پل کی حدود سے گرفتار،ملزما ن کو تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے انسپکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ گزشتہ روز انسپکٹر جنید اقبال، محمد ریاض اے ایس آئی،احمد عمران،خباب احمد،عدیل احمد،محمد رمضان کانسٹیبلان ڈرائیور شاہد ظریف کے ہمراہ پٹرولنگ کے دوران ایکسپریس وے کھنہ پل کے قریب ساڑھے 8بجے موجود تھے مخبر خاص نے اطلاع دی کہ دو مشکوک اشخاص گرین ایریا نمبروں والی پہاڑی نزد اسلام آباد ہائی وے موجود ہیں جن کے پاس سی ڈی 70موٹرسائیکل کھڑا ہے ان کے پاس موجود بیگ میں بارودی مواد موجود ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے بدون نمبر موٹرسائیکل پر سوار دو اشخاص کو قابو کر لیا جنھوں نے اپنے نام پتے معیز احمد ولد ربنواز‘مہران یونس ولد محمد یونس قوم گجر سکنہ گاؤں مدوال ڈاکخانہ ٹھیکریاں گجراں،تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی بتلائے جنکی تلاشی لینے پر شولڈر بیگ میں کے اندر دھماکہ خیز مواد،پلاسٹک کی ڈبی میں 1عدد ڈیٹو نیٹر،اور علیحدہ لفافے میں لپٹی ہوئی پرائما کارڈبرنگ سکائی بلیو برآمد ہوئی،پسٹل تیس بوربمعہ سات روندقبضہ میں لے لیے گئے ملزمان نے اپنا تعلق انڈین خفیہ ایجنسی راء سے بتلایا ہے جو راء سے فنڈنگ حاصل کر کے پاکستان میں مختلف سیاسی دیگر اہم شخصیات کی ریکی کا کام کرتے ہیں اور مزید افراتفری،دہشتگردی،تخریب کاری پھیلانے کی غرض سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ناجائز قبضہ میں رکھا ہوا ہے پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔
174