اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی گاڑیاں بھی کار لفٹرز کے ہاتھوں غیر محفوظ۔کار لفٹرز وفاقی پولیس کے تھانوں کی پارکنگ تک پہنچ آئے۔کرپا پولیس سٹیشن اسلام آباد میں تعینات پولیس اہلکار محمد ندیم کی آلٹو کار تھانہ کورال اسلام آباد کی پارکنگ سے کار لفٹرز لے اڑے۔کورال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
91