عمران خان کی رہائی کے امکانات محدود، قانونی رکاوٹیں برقرار

اسلام آباد (حذیفہ اشرف)سابق وزیراعظم عمران خان کی جلد رہائی کے امکانات انتہائی کم دکھائی دے رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق، اگر کوئی غیر معمولی عدالتی ریلیف یا سیاسی سمجھوتہ نہ ہوا تو عمران خان 2026 تک جیل میں رہ سکتے ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جاری مقدمات پیچیدہ نوعیت کے ہیں، جن کی اپیلیں تاحال اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکیں۔ہائی کورٹ کی ’’فکسیشن پالیسی‘‘ کے تحت کیسز دائر ہونے کی ترتیب میں سنے جاتے ہیں، جس کے باعث عمران خان کی اپیلوں کی فوری سماعت کا امکان کم ہے۔