اسلام آباد، باپ دو بچوں سمیت بیدردی سے قتل

اسلام آباد کے علاقہ آئی نائن میں باپ ، بیٹا، بیٹی قتل۔مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد) شبیر(بیٹا) اور نیہا(بیٹی) کے نام سے ہوئی ہے ۔ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی
مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا۔قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔ پولیس اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں ۔ فارنزک ٹیم کی جانب سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں
قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں پیش آئی۔