اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گرلز کالج جی ٹین فور کی طالبہ نے مبینہ طور پر کالج میں خودکشی کی کوشش، طالبہ کو فوری طور پر پمز ہسپتال شفٹ کر دیا گیا واقعے کو کالج انتظامیہ کی طرف سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے زرائع،ادھر ترجمان پولیس کے مطابق خود کشی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا البتہ اطلاعات ہیں کہ طالبہ نے بلیڈ کے زریعے اپنے آپ کو شدید زخمی کر لیا تھا ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے خفیا زرائع نے بتایا کہ ایک طالبہ نے خودکشی کر لی ہےکالج انتظامیہ نے طالبہ کو خون میں لت پت پایا اور فوری طور پر طالبہ کے والدین سے رابطہ کیا والدین یہ خبر سن کر فوری کالج پہنچے اور اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر اسپتال پمز روانہ ہو گئے کالج انتظامیہ ہی کی طرف سے ون فائیو کال بھی کر دی گئی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی مگر طالبہ کو اسپتال شفٹ کرنے کی خبر سن کر اسپتال روانہ ہو گئی ساری چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ والدین بچی کو ہسپتال سے لے گئے ہیں معاملے کو ابھی بھی پوشیدہ رکھا جا رہا ہے خودکشی کی کوشش میں طالبہ کا اپنے آپکو شدید زخمی کرنا یہ خدا نا خواستہ ہلاکت کا سبب بننا ابھی تک واضح نہیں ہو سکا پولیس سارے معاملے کی تفتیش میں کوشاں ہے
