102

اسلام آباد،ٹریفک قوانین میں تبدیلی ،جرمانوں میں اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا،وزارت داخلہ نے نئے عائد جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کم سے کم جرمانہ 500 روپے ہوگا،تیز رفتاری پرموٹر سائیکل سوار کو 1000روپے،موٹر کار کو 1500روپے،پی ایس وی وہیکل کو 2000جبکہ ایچ ٹی وی وہیکل کو 2500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر2000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،کم عمر ڈرائیور کو 2500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر قانونی پارکنگ پر1000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، ون ویلنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے،موٹر کار چلانے پر2000روپے،ایچ ٹی وی اور پی ایس وی وہیکل پر 8000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور بھاری جرمانوں سے بچیں،جرمانوں میں اضافے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ٹریفک قوانین کی پابندی حادثات سے بچاو کرتی ہے،اسلام آباد پولیس اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلا رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں