80

اسلام آباد،مختلف وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری۔گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں سے08 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے شراب،منشیات اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئے آٹھ جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،تھانہ کوہسارپولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم شمروز مسیح کو گرفتار کرکے 20لیٹر شراب برآمد کرلی،تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے ملزم عامر حسین کو گرفتار کرکے 9ایم ایم پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے بغیر اجازت گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم اختر حیات کو گرفتار کر لیا،تھانہ گولڑہ پولیس نے بغیر اجازت غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کر نے پر ملزم محمد قاسم کو گرفتار کر کے 35لیٹر پٹرول برآمد کر لیا،تھانہ ترنول پولیس نے ملزم یاسر خان کو گرفتار کر کے 9ایم ایم پسٹل کا ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ کورال پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملز م راجہ عمران کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1330 گرام چرس برآ مد کرلی،تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بغیر اجازت غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پرملزم احمد علی کو گرفتار کر کے 20لیٹر پٹرول برآمد کر لی،جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران ایک مجرم کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار”15پر فوراً اطلاع دیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں