94

اسلام آباد،تیندوے کا شہریوں پر حملہ متعدد کو زخمی کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد کے علاقہ روات ڈی ایچ اے فیز 2 میں تیندوے نے حملہ کر کے متعدد شہریوں کو زخمی کر دیا ایک طویل آپریشن کے بعد تیندوے کو بیہوشی کی حالت میں قابو کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ریٹائرڈ آفیسر کے پالتو چیتے نے حفاظتی جنگلہ توڑ کر فرار حاصل کر لی جس کے بعد تیندوے نے متعدد شہریوں پر حملہ کر کے زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن برق رفتار تیندوے کو قابو کرنے میں ناکام رہیں رات گئے تک چیتا مختلف گھروں میں گھومتا رہا اور رات 12 بجے کے قریب بیہوشی کے بعد تیندوے کو قابو کر لیا گیا ذرائع کے مطابق تیندوہ جنگل سےآبادی میں داخل نہیں ہوا ۔تیندوہ قریب ہی واقع گھر میں ریٹائرڈ افسر نے رکھا ہوا تھا جوباہر نکل آیا۔تیندوے کو مارگلہ ہلز لیجاکر چھوڑدیا جائے گا،اسلام آباد میں جنگلی جانوروں کو پنجرے میں قید کرنے پر پابندی عائد ہے عوامی حلقوں اور تھانہ سہالہ کےمقامی رہائشیوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیاکہ قانون کے مطابق اس معاملے کو بھی دیکھاجائے اور کاروائی کی جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں