امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی نظام وہ آفاقی نظام ہے جو اللہ کریم نے ہمیں عطا فرمایااس نظام میں ہمارے لیے ہر طرح کی بہتری موجود ہےاسلام ہمیں ایسا بہترین نظام عطا کرتا ہے جو تمام دنیا کے لیے تاقیامت قابل عمل ہےضرورت اس امر کی ہے کہ ہم جہاں دنیا کے باقی نظاموں کو آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں وہاں کیوں نہ اس نظام کو اپنائیں جو ہمیں نبی کریم ﷺ نے عطا فرمایا یہ ایسا نظام ہے جس کی گواہی 14 صدیاں دیتی ہے کہ جب جہاں بھی اسلامی نظام کو یا اس نظام کے کچھ حصے کو نافذ کیا گیا اس کے نتائج بہت مثبت آئےاسلام میں نظام عدل اتنا بہترین ہے کہ پھر اس معاشرے میں کسی کو جرات نہیں کہ کوئی کسی کا حق مارےنظام عدل میں مساوات یہ اسلامی نظام عدل کی بہت خوبصورت بات ہے کہ جس حیثیت کا بھی ہو گا اس کو بھی اسی طرح اپنا حساب دینا ہو گا جیسے ایک عام آدمی کو دینا پڑتا ہےہر کوئی اپنے حق کے لیے تو بات کر رہا ہے لیکن جو اپنی ذ مہ داری ہے اسے ہم ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اسلام پہلے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دیتا ہے بعد میں اپنے حق کااپنا حق تو بندہ معاف بھی کر سکتا ہے جبکہ ذمہ داری ادا کرنی ہوتی ہےاپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام معاشرے او ر اس کی تشکیل کے لیے بہترین راہنمائی عطا فرماتا ہے۔اگر آپکا رویہ درست ہو تو دشمن بھی آپ کا احترام کرے گا۔اختلافات مثبت رویے سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔والدین کے ساتھ حسن سلوک پر دین اسلام میں بہت زیادہ زور دیا گیا ہےکہ اپنے والدین کے ساتھ انتہائی شفقت سے پیش آئیں۔ان کی فرمانبرداری لازم قرار دے دی گئی چاہے والدین کافر ہی کیوں نہ ہوں ان کے ساتھ احترام کا معاملہ رکھا جائے گاصرف اسلام کے خلاف کوئی بات نہیں مانی جائے گی اور وہ بھی احسن طریقے سے انکار کیا جائے گااس کے علاوہ قریب والے لوگوں سے جن میں محلے داری،رشتہ داری آ جاتی ہے ان کے ساتھ بہت خوبصورت انداز سے مثبت رویہ رکھنے پر ان کے ساتھ معاملات کرنے پر ہر لحاظ سے ان کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہےایسے ہی یتیم اور مساکین کی معاونت اور مدد کا حکم ہے ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنے سے اللہ کریم اتنا اجر عطا فرمائیں گے جتنے اس کا ہاتھ کے نیچے بال آ گئےلینا دینا کچھ نہیں اگر صرف شفقت بھرا ہاتھ اس کے سر پر رکھا جائےانہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظام میں ہر کسی کو اس کا حق ملتا ہےجس سے معاشرہ خوبصورت تشکیل پاتا ہےسب کی ذمہ داریاں اور سب کے حقوق ارشاد فرما دئیے گئے ہیں اب فقدان صرف عمل پیرا ہونے کا ہےاللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں
113