راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے بنیادی مرکز صحت مندرہ کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ وہ مرکز صحت کے مختلف حصوں میں گئیں اور ادویات کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام طبی عملہ کی خاصری چیک کی۔ انہوں نے میڈیکل ویسٹ کی تلفی کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طبی عملہ کو ہدایت کی مریض اور ان کے لواحقین سے نرمی سے پیش آئیں اور مریضوں کی خدمت ہی ان کی ڈیوٹی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر موجود مریضوں سے طبی سہولیات اور عملہ کے رویہ کے متعلق بھی پوچھا
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.