
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر گرانفروشوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کی دولتالہ میں بھرپور کارروائیاں ، گوجرخان اور دولتالہ میں بڑے سٹورز کو ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد ، دو دکانیں سیل کر دیں ، مجموعی طور پر چار لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرنگرانی عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کیخلاف بڑا ایکشن دولتالہ میں کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس ہرل ، مجسٹریٹس ملک عامر شہزاد ، طارق وحید ، تنویر عباس گجر نے دولتالہ میں گراں فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی ، گوجرخان میں سٹیڈیم کے قریب واقع مارٹ کو ایک لاکھ ، دولتالہ میں ایک مارٹ کو ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا ، جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے ، زائد قیمتیں وصول کرنے پر بھرپور ایکشن لیا گیا اور دکانداروں کو جرمانے کئے گئے ، اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد دکانداروں کو وارننگ دی کہ تجاوزات ختم کرتے ہوئے اپنی دکانات پر ریٹ لسٹ کو واضح جگہ چسپاں کیا جائے ، سٹورز پر ڈی سی کاونٹر قائم کیا جائے ، اشیائے خورونوش پر انکی قیمتیں درج کی جائیں ، خودساختہ مہنگائی کرنے پر دولتالہ میں دو دکانیں بھی سیل کر دی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو لوٹنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، مجموعی طور پر 4 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد کو ہدایات دیں کہ دو یوم کے بعد دوبارہ بازار کو چیک کیا جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے بھرپور اقدامات کئے جائیں ۔۔۔