117

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجنے کا اعلان

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز کا کلر سیداں شہر کا دورہ کلرسیداں مین بازار‘گوجرخان روڈ چوآہ روڈ پنڈی روڈ ناجائز منافع خوری کرنے والوں اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو بھاری جرمانے کی ہے اور کئی دکانداروں کے ترازو بھی قبضے میں لے لیے گئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے کلرسیداں و گرد نواح میں مہنگائی کرنے والوں کو پہلی دفعہ جرمانہ پھر دوسری دفعہ جیل کی ہوا کھانا ہوگی وہ مین چوک۔گوجرخان روڈ پنڈی روڈ۔ سہولت ستا بازار کلرسیداں میں دوران چیکنگ دکانداروں اور موقع پر موجود خریداروں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا وہ آنکھیں بند کرکے جرمانے عائد کرکے تاجروں کو پریشان نہیں کرنا چاہتے اس لیے تاجر بھی ذمہ داری و صارف دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے منافع کی شرح بالکل نارمل رکھیں اسی میں بہتری ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ اگر کوئی ناجائز منافع خوری کرتا ہے وہ اس بارے میں تفصیل انتظامیہ کو آگاہ کرے اس کے بارے میں سخت ایکشن لیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں