چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح نے چک بیلی خان بازار کا دورہ کیا اور مرغی فروشوں، گوشت فروشوں، گیس ایجنسیوں، ہوٹلوں، نان بائیوں، سبزی و فروٹ دکانوں، مٹھائی فروشوں صدیقی پٹرول پمپ کو 70 ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا اور ان میں سے کچھ کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، کچھ دکانیں سیل کی گئیں، اور کچھ کو کل صبح اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔ بنیادی مرکزی صحت کا بھی دورہ کیا ۔یہ کارروائیاں حکومتِ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے کی گئیں۔
375